پی ٹی آئی قیادت کی سیاسی قد بڑھانے کی عامیانہ کوشش ناکام ہوگی،مجیب الحق

منگل 31 مارچ 2015 17:41

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) پی ٹی آئی قیادت کی سیاسی قد بڑھانے کی عامیانہ کوشش ناکام ہوگی۔ وزیر اعظم بننے کے خواہشمند عمران خان ناکامی کے بعد کراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔NA246پر حق پرستوں کی فتح سے عمران خان کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا۔یہ بات ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی تقاریر میں اشتعال انگیزی سے باز رہیں۔پی ٹی آئی کی ذہنی مجہول قیادت ماضی کی طرح منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے نفرتوں کو ہوا دے رہی ہے۔حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں عوام کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کو کراچی کے عوام ناکام بنا دیں گے۔قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف زہریلی زبان استعمال کرنے والوں کا کردار پوری قوم پر واضح ہے۔ملک میں تبدیلی وانقلاب کے زبانی دعوے دارکی بیٹی آج تک ان کی پدرانہ شفقت سے محروم ہے ۔عمران خان بھول بیٹھے ہیں کہ چاند پر تھوکا منہ پر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :