ڈیرہ اسماعیل خان،تھانہ درابن کی حدودمیں کلاچی موڑپرسڑک کنارے نصب بم کادھماکہ‘کسی قسم کاجانی ومالی ونقصان نہیں ہوا

منگل 31 مارچ 2015 17:39

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) تھانہ درابن کی حدودمیں کلاچی موڑپرسڑک کنارے نصب بم کادھماکہ‘دھماکے سے کسی قسم کاکوئی جانی ومالی ونقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن پولیس کی حدودمیں واقع کلاچی موڑپرنامعلوم دہشتگردوں نے سڑک کنارے ایک بم نصب کیاجوزورداردھماکہ سے پھٹ گیا تاہم دھماکے سے کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے کی جگہ بڑاساگڑھاپڑگیا۔پولیس کے مطابق دھماکہ معمولی نوعیت کاتھا۔

متعلقہ عنوان :