کوئٹہ : حکومت نے صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیقات کرنے کے لیے جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مارچ 2015 17:32

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء) : مچھ جیل میں قید سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی پھانسی کو حکومت نے مزید 30 دن کے لیے ملتوی کر دیا ہے جس کے بعد حکومت نے صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل کر نے کی ہدایات جاری کی ہیں.

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ویڈیو بیان کی مکمل تحقیقات کی جائیں جبکہ جے آئی ٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس افسران کو بھی شامل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں .

یاد رہے کہ صولت مرزا کو یکم اپریل کو بھانسی دی جانا تھی لیکن وزیر اعظم کی سفارش پر صدر ممنون حسین نے صولت مرزا کی پھانسی کو 30 دن تک ملتوی کر دیا تا کہ 19 مارچ کو پھانسی سے قبل جاری ہونے والی صولت مرزا کی ویڈیو کی تحقیقات کی جا سکیں . یاد رہے کہ صولت مرزا نے اپنے ویڈیو بیان میں ایم کیو ایم کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کیے تھے.