وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی

پیٹرولیم مصنوعات کی تجویز کردہ اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے

منگل 31 مارچ 2015 17:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کا جائزہ لیا گیا، سمری میں پیٹرول کی قیمت 4روپے اضافے کے ساتھ 70.29روپے سے بڑھا کر74.29روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6.25 روپے اضافے کے ساتھ 80.61 روپے سے بڑھا کر86.86روپے، لائٹ ڈیڑل آئل کی قیمت 2.54 روپے بڑھا کر 57.94روپے سے بڑھا کر60.08 روپے ‘ ایچ او بی سی7.66روپے اضافے کیساتھ80.18 روپے سے بڑھا کر87.84 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ۔

اجلاس نے سمری پرغور کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوادی جو پیٹرولیم مصنوعات کی تجویز کردہ اضافے کی حتمی منظوری دیں گے۔

متعلقہ عنوان :