یمن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے چین سے مدد طلب کرلی گئی ہے ‘ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم

منگل 31 مارچ 2015 17:31

یمن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے چین سے مدد طلب کرلی گئی ہے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے کے لئے چین سے مدد طلب کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صنعا میں پھنسے 70 پاکستانیوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہاں کا ہوائی اڈہ لینڈنگ کے قابل نہیں اس کے علاوہ عدن میں بھی لڑائی جاری ہے ‘ مکلا کیلئے پرواز کو ابھی کلیئرنس کا انتظار ہے، اس لئے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے چین سے بھی مدد طلب کی گئی واضح رہے کہ دو روز قبل پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یمن کے شہر حدیدہ سے 503 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا تھا تاہم اب بھی مختلف شہروں میں سیکڑوں پاکستانی محصورہیں۔

متعلقہ عنوان :