مفاہمتی پالیسی سے آزادکشمیر میں مسلم لیگ(ن)کوناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری مسلم لیگ(ن)کی مرکزی قیادت پر عائد ہوگی میر پورضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار کی پوزیشن مستحکم تھی تاہم مسلم لیگ(ن)کی مرکزی قیادت کی مفاہمتی پالیسی نے فاروق حیدر کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا

مسلم لیگ(ن) ہٹیاں بالا کے راہنماء پیر سید انتصار گیلانی کا بیان

منگل 31 مارچ 2015 17:26

ہٹیاں بالا ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015) ) مسلم لیگ(ن) ہٹیاں بالا کے راہنماء پیر سید انتصار گیلانی نے کہا ہے کہ مفاہمتی پالیسی سے آزادکشمیر میں مسلم لیگ(ن)کوناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری مسلم لیگ(ن)کی مرکزی قیادت پر عائد ہوگی میر پورضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار کی پوزیشن مستحکم تھی تاہم مسلم لیگ(ن)کی مرکزی قیادت کی مفاہمتی پالیسی نے فاروق حیدر کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا ‘مفاہمتی پالیسی سے آزادکشمیر میں مسلم لیگ(ن)کوناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری مسلم لیگ(ن)کی مرکزی قیادت پر عائد ہوگی لیگی کارکنان کیلئے قیادت کا یہ فیصلہ کڑوا گھونٹ تھا آذادکشمیر میں قیادت کے اس فیصلے سے مسلم لیگ(ن)کے کارکنان میں سخت مایوسی پیدا ہوئی ہے تاہم مسلم لیگ(ن)کے کارکنان صدر مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں متحد و منظم ہیں اور ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

کہ مسلم لیگ (ن) کا حدف آئندہ ہونے والے عام انتخابات ہیں کارکنان اپنی صفحوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے 2016کے انتکابات کی بھرپور تیاری کریں آنے والا دور سملم لیگ ن کا دور ہو جس میں آزاد خطہ میں حقیقی تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کیا جائے گا مسلم لیگ ن کے کارکنان قائد کشمیر صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں خوشحال اور ترقی یافتہ کشمیر مسلم لیگ ن کی سیاسی جدوجہد کا مقصد ہے جس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے میر پور کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کارکنان مسلم لیگ( ن )کیلئے انتہائی تکلیف دہ اور کڑوا گھونٹ تھا تاہم یہ فیصلہ جماعتی اعلیٰ قیادت نے کیا ہے جسے من وعن تسلیم کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :