ایس ایچ او غلام سرور مینگل کی تعیناتی سے علاقہ میں امن امان کی فضاء قائم ہوئی ہے ، سیاسی وسماجی حلقے

منگل 31 مارچ 2015 17:24

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء )باباکوٹ کے سیاسی سماجی حلقوں محمد آیان مستوئی محمد کاظم بھٹو محمد نثار جتوئی عبدالغفار سومرو اور جمعہ خان بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ جب سے باباکوٹ پولیس تھانہ میں ایس ایچ او غلام سرور مینگل تعنیات ہوئے ہیں علاقہ میں امن امان کی فضاء قائم ہوئی ہے جن کی فرض شناسی ایمانداری کی وجہ سے غریب عوام انتہائی خوش ہیں اور کہاکہ موصوف نے علاقہ میں آتے ہی پولیس گشت میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے سرحدی حدود پر کڑی نگرانی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کا راستہ روک روکا گیا ہے اور کہاکہ ڈی آئی جی نصیرآباد ڈی پی او نصیرآباد قابل تعریف ہیں جنہوں نے میرٹ کی بنیاد پر نصیرآباد کے پولیس تھانوں میں جذبہ سے سرشار پولیس آفیسر وں کو ایس ایچ اوز تعنیات کیئے گئے ہیں اور کہاکہ نصیرآباد میں امن امان قائم رکھنے والے پولیس آفیسران کی ہر سطح پر مکمل حمایت کی جائے گی انہوں نے کہاکہ باباکوٹ پولیس تھانہ میں ایس ایچ او غلام سرور مینگل تعنیات عوام کیلئے خوش قسمتی سے کم نہیں ہے ۔