چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی وڈھ میر امام بخش مینگل کا رورل ہیلتھ سینٹر وڈھ کا دورہ

منگل 31 مارچ 2015 17:23

وڈھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی وڈھ میر امام بخش مینگل کا گزشتہ روز اچانک رورل ہیلتھ سینٹر وڈھ کا دورہ ،میڈیکل آفیسروں کی طویل غیر حاضری اور ہسپتال میں دوائیووں کی قلت اورلوگوں کو بنیادی سہولت نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار طویل غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کو فوری طور پر تبادلہ کرکے ان کی جگہ اہل اور ایماندارڈاکٹر ز تعینات کرنے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحصیل میونسپل کمیٹی وڈھ میر امام بخش مینگل وائس چیئر مین فضل الرحمٰن ایڈووکیٹ گزشتہ روز اچانک وڈھ کے سرکاری ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں دو میڈیکل آفیسروں( سدیر کمار اور نانک کمار )کی طویل غیر حاضر ی اور گھر بیٹھے تنخواہیں لینے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈاکٹرز وڈھ ہسپتال میں آنا نہیں چاہتے تووہ اپنا تبادلہ کرکے ہماری جان چھڑادیں لیکن یہاں کے عوام کے ساتھ مزید ظلم ہوتا ہو ا برداشت نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ دو ڈاکٹرزکئی عرصہ سے طویل غیر حاضر ہیں لیکن محکمہ صحت ان ڈاکٹروں کو گھر بیٹھے تنخواہیں دے رہی ہے جو کہ محکمہ صحت کیلئے سوالیہ نشان ہیں انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کی کہ وہ وڈھ ہسپتال کی حالات پر خصوصی توجہ دیکر ان غیر ڈاکٹروں خلاف فوری کاروائی کرکے انصاف دلائیں۔