ساہیوال، نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو قتل کر کے لاش نہر لوئر باری دوآب میں پھینک دی

منگل 31 مارچ 2015 17:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو قتل کر کے لاش نہر لوئر باری دوآب میں پھینک دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی چک 10/2ایل کے قریب بیوپاری فاروق احمد کو قتل کر کے لاش نہر لوئر باری دو آب میں پھینک دی گئی ریسکیو 1122کی ٹیم نے لاش نہر سے نکالنے کے لئے امدادی کاروائی شروع کر دی ہیں عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ موضع دودھا سہو کے ظہور احمد کا بیٹا فاروق احمد اپنے بھائی محمد اسلم کو اپنی موٹر سائیکل پر ہڑپہ اسٹیشن پر چھوڑ کر واپس جا رہا تھا کہ نہر لوئرباری دوآب کے کنارے جھاڑیوں میں چھپے 3مسلح افراد نے اسے پسٹل سے گولی مار کر قتل کر کے لاش نہر لوئر باری دوآب میں بہا دی اور موٹر سائیکل قریبی کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے پولیس ہڑپہ مصروف تفتیش ہے ریسکیو 1122کی ٹیم کے غوطہ خوروں نے لاش نکالنے کے لئے امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں تا حال لاش کی تلاش جاری ہے پولیس ذرائع نے اس قتل کو دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :