پشاور، مرکزی حکومت مخلصی دکھا کر فاٹا میں یونیورسٹیاں بنائے ، صاحبزادہ ہارون الررشید

منگل 31 مارچ 2015 17:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی حلقہ قبائل کے امیر صاحبزادہ ہاورن الرشید اور سکرٹری اطلاعات براے فاٹا اخترعلی شینواری نے کہا کہ فاٹا میں تعلیم نہ ہونے کے برابر ہیں ۔فاٹا کے لوگ آئی ڈی پیز بن تعلیم سے محروم ہوگئے فاٹا میں لاکھوں بچوں کی مستقبل تباہ ہو گئے اب مرکزی حکومت لچک دیکھا کر فاٹا میں ویران پڑے سکولوں کو اباد کرے کالجوں کو پوسٹ گریجویٹ کرے اور ہر ایجنسی میں یونیورسٹی بنائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ فاٹا کے ہزاروں بچوں کی مستقبل اب روشن کرے تعلیم کی مد میں بجٹ بھی زیادہ ہونے کی ضرورت ہیں تاکہ نوجوانان تعلیم سے محروم نہ ہو سکے اور جو نوجوانان فاٹا سے دور اور شہروں میں یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے کی عرض سے گئیں ہیں وہ نوجوانان اپنے علاقوں میں تعلیم حاصل کرسکے ۔چونکہ فاٹا کے لوگ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اس لیے فاٹا میں یونیورسٹی کی اہمیت اور بھی زیادہ ہیں فاٹا میں ایک طرف اپریشن اور دوسری طرف فاٹا کے نوجوانان تعلیم سے محروم یہ کہا ں کا انصاف ہیں جماعت اسلامی حلقہ قبائل مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتا ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر فاٹا میں تعلیم عام کرے ۔

متعلقہ عنوان :