لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

منگل 31 مارچ 2015 17:03

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ‬‎ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ماڈل ایان علی کو بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کسٹم حکام کی جانب سے 5 لاکھ ڈالر دبئی سمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایان علی کے وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس مقبول محمود باجوہ نے کی۔ وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جسٹس مقبول محمود باجوہ نے ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت کی ہے۔