Live Updates

عمران خان کا ٹیلی فون ٹیپ کرنے کے احکامات دینے والی شخصیت کا نام سامنے آگیا

منگل 31 مارچ 2015 16:54

عمران خان کا ٹیلی فون ٹیپ کرنے کے احکامات دینے والی شخصیت کا نام سامنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ2015ء) سینئر صحافیوں کا ایک پینل عمران خان اور ڈاکٹرعارف علوی کے درمیان ہونیوالی مبینہ ٹیلی فونک گفتگوریکارڈ کرانیوالی شخصیت کانام سامنے لے آیاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رﺅوف کلاسرا نے بتایاکہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے لکھ کر دیاہے کہ اُنہوں نے آج تک کسی بھی انٹیلی جنس ایجنسی کو کسی بھی شخص یا شہری کا ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی ہدایت نہیں کی اور اگر وزارت داخلہ اس سے انکاری ہے تو پھر سوال اُٹھتاہے کہ یہ سوال کس نے ٹیپ کرایا؟ ٹیلی فونک ریکارڈنگ اس وقت بہت بڑا ایشوبن چکی ہے ، عمران خان کا ٹیلی فون وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر ٹیپ کیاگیاہے اور کرنیوالی ایجنسی براہ راست وزیراعظم کو ہی جوابدہ ہے ، وزارت داخلہ کے اعلان لاتعلقی سے ثابت ہوتاہے کہ وزیراعظم کے حکم پر ہی فون ٹیپ ہوئے ہیں ۔

عامرمتین کاکہناتھاکہ آئی ایس آئی اور آئی بی دونوں ہی ٹیلی فون ٹیپ کرتی ہیں اور تکنیکی طورپر دونوں وزیراعظم کے ماتحت ہیں ، اگر وزارت داخلہ بھی کسی شخص کا ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی خواہاں تو بالآخرفہرست وزیراعظم کوجاتی ہے جو احکامات آگے جاری کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :