عامر خان نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی

منگل 31 مارچ 2015 16:41

عامر خان نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ2015ء) بالی ووڈ کوکامیاب فلمیں دینے والے عامر خان نے اپنی نئی آنیوالی فلم ’دنگل‘ کے لیے 15 کلو گرام سے زیادہ وزن بڑھا کر صحت سے متعلق سنگین خطرات مول لے لیے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی نئی فلم’دنگل‘ میں 55 سالہ ریسلر کا کردار نبھائیں گے جس کے لئے انہوں نے اپنے وزن میں اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ عامر خان اپنی قدامت کی مناسبت سے تین سے چار کلو گرام وزن کو تیزی سے کم یا زیادہ کرسکتے ہیں اوراس سے صحت پر کوئی خاص فرق پڑے گا لیکن 10 کلو گرام سے زائد وزن میں اضافے کے لئے انہوں نے ایسٹیرائیڈز کا استعمال کیا ہے جس سے جلد کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر، دل کے دورے اور یہاں تک کہ موت بھی ہوسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عام طور پر کھلاڑی اور تن ساز اپنی کارکردگی کو کئی گنا بڑھانے کے لئے ایسٹیرائیڈز کا استعمال کرتے ہیں تاہم اس کے منفی اثرات کے باعث اس کا استعمال ممنوع ہے۔