Live Updates

کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں جلسے کی درخواست جمع کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مارچ 2015 16:24

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں جلسے کی درخواست جمع کر وا دی ، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی 19 اپریل کو کراچی میں جناح گراؤنڈ میں جلسے کی درخواست جمع کر وا دی ، درخواست پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے ڈی سی سینٹرل کے دفتر میں جمع کروائی ہے. اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کا کہنا تھا کہ جلد ہی پی ٹی آئی اسمبلیوں میں چلی جائے گی.ہم جلسہ کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں کسی چیز کا کوئی خوف نہیں ہے. 19 اپریل کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان خطاب کریں گے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات