ملائیشیا‘ عدالت نے برطانوی شہریوں کے قتل میں ملوث اپنے شہری کو سزائے موت سنا دی

منگل 31 مارچ 2015 16:22

کوالالمپور ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015) ) ملائیشیا کی عدالت نے دو برطانوی شہریوں کے قتل میں ملوث ایک شہری کو سزائے موت سنا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے بتایا کہ چوبیس سالہ ذولکائیلی عبداللہ نے 2014ء میں جزیرہ بورنیو میں دو برطانوی طلباء کو کسی تنازعے پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا جس کی وجہ سے عدالت نے اسے سزائے موت سنائی ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ نے بتایا کہ ذوالکائیلی کے خلاف عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کئے جانے کے بعد اس نے اعتراف جرم کیا ہے۔(رضوان شاہ)

متعلقہ عنوان :