چیچہ وطنی : رات کے اندھیرے میں پانچ افراد نومولد بچے کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مارچ 2015 16:18

چیچہ وطنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء) : رات کے اندھیرے میں 5 افراد نومولد بچے کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے.

(جاری ہے)

صبح بچے کے رونے کی آواز سن کر اہل علاقہ نے ریسکیو ٹیم کو طلب کیا جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے نومولود بچے کو تحصیل اسپتال منتقل کیا. ملزما ن کو نجی اسپتال کے پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ افراد میں دو خواتین بھی شامل تھیں. اور جب بچے کو چھوڑا گیا تب رات کے تین بج رہے تھے تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :