اسلام آباد : پٹرولیم مصنو عات کی قیمتیوں پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار میں اختلاف رائے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مارچ 2015 16:09

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد میں وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ میں اختلاف رائے ہو گیا. وزیر اعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار جبکہ اسحاق ڈار بڑھانا چاہتے ہیں.

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بر قرار رکھا جائے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ضروری ہے اگر قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو ملک کو ماہانہ 45 ارب روپے کا نقصان ہو گا. ملاقات میں اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر بھی بات چیت کی گئی.