(آن لائن)

منگل 31 مارچ 2015 15:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء‎) رواں مالی سال 2014-15ء کے ابتدائی 8ماہ ، جولائی تا فروری 2014-15ء کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا فروری 2014-15ء کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 9ارب 17کروڑ 94لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال 2013-14ء میں جولائی تا فروری کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم 9ارب 13کروڑ 61لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 9.84 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 1.48 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.62ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔اسی طرح تولیہ کی برآمدات میں 3.22فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کی برآمدات سے اس عرصہ کے دوران 51ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 49 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔