کراچی : پولیس اور رینجرز موبائل پر حملہ کے دو ملزمان کو سزائیں ، عدالت نے جرمانہ بھی عائد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مارچ 2015 15:37

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء) : انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس اور رینجرز موبائل پر حملے کے دو ملزمان کو پیش کیا گیا، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان کو 31، 31 سال قید کی سزا سنائی جبکہ دونوں مجرموں عمیر اور حسن پر ڈیڑھ ، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاا گیا . عدالت کا کہنا تھا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید دو سال قید کی سزا کاٹنا ہو گی. یاد رہے کہ 15 جنوری 2015 ء کو پولیس اور رینجرز موبائل پر حملہ ہوا تھا.