پنجاب اسمبلی ‘قائمقام سپیکر کا وزیر قانون سمیت دیگر صوبائی ورزاء کی ایوان میں عدم موجودگی پر سخت اظہار برہمی

منگل 31 مارچ 2015 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گور چانی کا وزیر قانون میاں مجتبیٰ شجاع الر حمن سمیت دیگر صوبائی ورزاء کی ایوان میں عدم موجودگی پر سخت اظہار برہمی ‘پا رلیمانی سیکرٹری کوسوالوں کے جوابات دینے سے روک دیا ‘تمام وزراء کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر قانون میاں مجتبیٰ شجاع الر حمن ایوان سے غیر حاضر تھے جب اپوزیشن نے اسکی نشاندہی کی تواس پر شیر علی گور چانی نے بھی سخت نوٹس لیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزراء کو اپنا رویہ تبدیل کر نا اور ایوان میں حاضری کو یقینی بنائے اور جب پارلیمانی سیکرٹری نے جواب دینا چاہیے تو قائمقام سپیکر نے انکو روک دیا اور کہا کہ جوابات صرف متعلقہ وزیر ہی دیگا جسکے بعد قائمقام سپیکر اجلاس کل(بدھ ) کیلئے ملتوی کر دیا ۔