قائمقام سپیکر کاتحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی کی مسلسل غیر حاضری کا نوٹس

منگل 31 مارچ 2015 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گور چانی نے تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی کی مسلسل غیر حاضری کو نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی نے تحر یک انصاف کی اراکین اسمبلی کی ایوان کی 40نشستوں سے غیر حاضری کا نوٹس لے لیا او ر انکا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق پنجاب اسمبلی کا کوئی بھی رکن تحر یک انصاف کے غیر حاضر اراکین کی نااہلی کیلئے قرار داد لا سکتا ہے اور قرار داد کی منظوری سے تحر یک انصاف کے اراکین نااہل ہو جائیں گے ۔ یادرہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید سمیت تحر یک انصاف کے30اراکین اسمبلی نے دھاندلی کے خلاف احتجاجا استعفے جمع کروائیں ہیں تاہم ابھی تک سپیکر نے انکو منظور نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :