کے الیکٹرک کیلئے 1روپیہ 23پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 31 مارچ 2015 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) کے الیکٹرک کیلئے 1روپیہ 23پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، بجلی کی قیمت میں کمی ماہ دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپیہ 23پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، کراچی کے علاوہ دیگر صارفین کیلئے بجلی دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ماہ دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے، جس کا ریلیف صارفین کو اپریل کے بلوں پر دیا جائے گا۔ اپریل کے مہینہ میں صارفین کو بجلی کی قیمت میں کمی سے 13ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :