سینٹرل جیل مچھ میں قید سزائے موت کے 5قیدیوں کو 7اپریل کو پھانسی دی جائے گی

منگل 31 مارچ 2015 15:20

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) سینٹرل جیل مچھ میں قید سزائے موت کے 5قیدیوں کی پھانسی کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ منگل کو مچھ جیل انتظامیہ کے مطابق محمد اسماعیل اور زمان کو7اپریل کو پھانسی دی جائے گی جبکہ امیر حمزہ نامی مجرم کو 8اپریل کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، جیل میں قید دو بھائیوں علی گل اور میرو گل کو قتل کے جرم میں 9اپریل کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پیر کو صدر مملکت ممنون حسین نے ان پانچوں قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی تھیں، اپیلیں مسترد ہونے کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے مجرموں کے متعلقہ عدالتوں سے ڈیتھ وارنٹ جاری کرا کے مچھ جیل انتظامیہ کو بھیج دیئے تھے جو منگل کو انتظامیہ کو موصول ہوگئے۔ دوسری طرف مچھ جیل میں سزائے موت کے آٹھ مزید قیدیوں نے صدر مملکت سے رحم کی اپیل کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :