سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو تمام وسائل فراہم کریں گے، امن اور اتحاد سے یمن تنازع کا حل چاہتے ہیں

وزیر دفاع خواجہ آصف کا روانگی سے قبل بیان

منگل 31 مارچ 2015 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو تمام وسائل فراہم کریں گے، امن اور اتحاد سے یمن تنازع کا حل چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو خواجہ آصف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہو ا تو تمام وسائل فراہم کریں گے، پاکستان مسلم دنیا میں انتشار کے خاتمے کی خواہش رکھتا ہے، امن اور اتحاد سے یمن تنازع کے حل کی حمایت کرتے ہیں۔