نادرا کی جانب سے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ کی نئی ووٹر فہرستیں کل جاری کئے جانے کا امکان

منگل 31 مارچ 2015 15:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) نادرا کی جانب سے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ کی نئی ووٹر فہرستیں کل جاری کئے جانے کا امکان‘ 42 کنٹونمنٹ بورڈ میں 18 لاکھ سے زائد ووٹروں کی فہرست جاری کی جائیگی‘ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان نادرا کو نئی کنٹونمنٹ بورڈ کے حلقوں کی نئی فہرستیں جاری کرنے کیلئے کہا گیا تھا جس پر نادرا نے 24 اپریل تک لسٹیں فراہم کرنے کا عندیہ دیا تھا لیکن نادرا کی جانب سے 31 مارچ تک نئی لسٹیں فراہم نہ کی جاسکیں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آج یکم مارچ کو نادرا کی جانب سے نئی ووٹر لسٹیں فراہم کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق اسوقت ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں مجموعی طور پر اب تک مجموعی طور پر 18 لاکھ 49 ہزار 424 ووٹ درج کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی تاہم حتمی فہرست آنے پر ہی تعداد معلوم ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :