سرگودھا کے بعد شاہپور جیل میں بھی پھانسی گھاٹ بنانے کیلئے محکمہ جیل خانہ جات نے حکومت سے فنڈز طلب کرلئے

منگل 31 مارچ 2015 15:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) سرگودھا کے بعد شاہپور جیل میں بھی پھانسی گھاٹ بنانے کیلئے محکمہ جیل خانہ جات نے حکومت سے فنڈز طلب کرلئے ہیں جیل ذرائع کے مطابق شاہپور سمیت صوبہ بھر کی مختلف جیلوں میں پھانسی گھاٹ نہیں ہیں جبکہ ان جیلوں میں پھانسی کے مجرمان موجود ہیں جنہیں پھانسی دینے کیلئے مختلف اضلاع میں شفٹ کیا جاتا ہے اس دوران کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ بھی رونما ہونے کے خدشات رہتے ہیں جبکہ ملزمان کی سکیورٹی اور انہیں پھانسی کیلئے دوسری جیلوں میں شفٹ کرنے پر اضافی اخراجات بھی حکومت کو برداشت کرنا پڑتے ہیں سرگودھا جیل میں پہلے ہی پھانسی گھاٹ تیار کیا جاچکا ہے جہاں 31 مارچ کو ایک مجرم کو جیل کی 105 سالہ تاریخ میں پہلی بار تختہ دار پر لٹکایا گیا اب محکمہ جیل خانہ جات نے شاہپور جیل میں بھی پھانسی گھاٹ بنانے کیلئے حکومت سے فنڈز طلب کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :