سرگودھا ڈویژن کی تین جیلوں میں بند خواتین سمیت 522 خطرناک سزائے موت کے مجرمان کی سزاؤں کے متعلق اپیلیں صدر پاکستان ‘ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے پاس گزشتہ 5 سال سے زیر التواء

منگل 31 مارچ 2015 15:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) سرگودھا ڈویژن کی تین جیلوں میں بند خواتین سمیت 522 خطرناک سزائے موت کے مجرمان کی سزاؤں کے متعلق اپیلیں صدر پاکستان سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے پاس گزشتہ 5 سال سے زیر التواء ہیں جیل ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں 179 مرد جبکہ 1 خواتین قیدی اسی طرح‘ شاہپور جیل میں 117 مرد اور 1 خاتون قیدی اور سنٹرل جیل میانوالی میں 223 مرد اور 1 خاتون کی سزائیں اپیل کیلئے صدر پاکستان‘ سپریم کورٹ‘ ہائیکورٹ میں گزشتہ 5 سال سے پڑی ہیں ان قیدیوں پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں جن میں قتل‘ اقدام قتل‘ اغواء برائے تاوان‘ دہشتگردی‘ اغواء برائے تاوان کے بعد قتل سمیت دیگر مقدمات درج ہیں ان کی اپیلیں اب تیزی سے نمٹائے جانے کا عمل شروع ہورہا ہے جس کے بعد ان مجرمان کی اپیلیں مسترد ہوتے ہی انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :