وفاقی حکومت نے سی این جی کو ایل این جی گیس پر منتقل کرنے کی تیاری کرلی

سیلز ٹیکس 17 سے کم کر کے 5 فیصد، گیس ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شاہد خاقان عباسی

منگل 31 مارچ 2015 15:14

اسلام آبناد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء‎) وفاقی حکومت نے سی این جی سیکٹر کے حوالے سے نئی پالیسی دیدی ہے جس میں سی این جی کو درآمد ایل این جی گیس پر منتقل کردیا جائیگا۔وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ملک کے پہلے ایل این جی ٹرمینل کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی این جی سکیٹر کو مارکیٹ بیس گیس پر منتقل کرنے کی پالیسی بنائی ہے جس کیلئے سیلز ٹیکس 17سے کم کر کے 5فیصد اور گیس ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین شبیر سلمان نے حکومتی فیصلے پر ملے جلے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ 14فیصد ضائع ہونیوالی گیس ، ایل این جی کی خریداری کی قیمت اور ہینڈلنگ چارجز کو ملا کر سی این جی 85روپے فی کلو گرام ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :