تاحال انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہی منعقد کروائے جارہے ہیں،عامر مسعود خان

منگل 31 مارچ 2015 15:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) تاحال انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہی منعقد کروائے جارہے ہیں ہمارے پاس فی الحال صرف اخباری اطلاعات ہیں باقاعدہ کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ عامر مسعود خان نے نمائندہ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے ہیں اگلے مرحلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا جس میں کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائینگے انہوں نے کہا کہ اب تک نادرا کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کے ٹوٹل نئے ووٹرز کی فہرستیں موصول نہ ہوئی ہیں جیسے ہی نئی ووٹر لسٹ کی تعداد معلوم ہوتی ہے اس کے مطابق پولنگ اسٹیشن اور پولنگ سکیم جاری کردی جائیگی ‘ الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونیوالے شیڈول کے مطابق ہی الیکشن کروائے جارہے ہیں‘ عامر مسعود خان نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو کیمرے کے ہمراہ اپنی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کرینگی جن امیدواروں نے اب تک کاغذات جمع کرائے ہیں وہ غیر جماعتی بنیادوں پر وصول کئے گئے ہیں تاہم اگر الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی ہدایت ملتی ہے تو اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائیگا۔