فروری میں پاکستان کوبیرونی امداد کی مد میں 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر وصول

منگل 31 مارچ 2015 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء‎) پاکستان نے رواں سال فروری میں بیرونی امداد کی مد میں 22کروڑ 90لاکھ ڈالر وصول کئے۔ اکنامک افیئرزڈویژن کے مطابق رواں مالی سال بیرونی امداد کا تخمینہ 7ارب 40کروڑ ڈالر ہے جس میں سے اب تک ڈونر ایجنسیز کی جانب سے 3ارب 60کروڑ ڈالر وصول ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس رقم میں 3ارب 20کروڑ ڈالر کے قرضے اور 37کروڑ 70لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے جبکہ حکومت نے دیگرذرائع سے 12کروڑ 80لاکھ ڈالراور سکوک بانڈ کے اجراء سے ایک ارب ڈالر حاصل کئے، صرف فروری میں پاکستان نے 22کروڑ 90لاکھ ڈالر سے زائد امداد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :