پنجاب حکومت کااپریل کے آخری ہفتے سے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

گندم کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائینگے، عالمی کساد بازاری سے کاشتکاروں کو متاثر نہیں ہونے دینگے، محمد شہباز شریف

منگل 31 مارچ 2015 14:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء‎) پنجاب حکومت نے اپریل کے آخری ہفتے میں کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کیلئے صوبائی ، ڈویژن، ضلع وتحصیل سطح پر شکایات سیل قائم کئے جائینگے۔یہ فیصلہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس میں گندم کی خریداری مہم کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ضرور ی ا قدام اٹھائیں گے۔ عالمی منڈی میں گندم کی کم قیمت اور کساد بازاری سے کاشتکاروں کو متاثر نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ پالیسی کے مطابق کاشتکاروں کو باردانہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرتقسیم ہوگا- کاشتکارو ں سے گندم کی خریداری کیلئے جدیدانفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے- انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کی نگرانی خود کروں گا۔

متعلقہ عنوان :