آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کا مرحلہ وار واپسی کا سلسلہ شروع

62 خاندانوں کا پہلا قافلہ پاک آرمی کی مدد سے میر علی پہنچ گیا

منگل 31 مارچ 2015 14:57

میر علی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) شمالی وزیرستان میںآ پریشن ضرب عضب کے متاثرین کی مرحلہ وار واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،62 خاندانوں پر مشتمل پہلا قافلہ بنوں سے اپنے آبائی علاقے میر علی پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان سے ہجرت کرنے والے متاثرین کا پہلا قافلہ بنوں کے راستے میر علی پہنچ گئے ہیں جہاں سے متاثرین کو اپنے اپنے گھروں تک پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں 62 خاندانوں کے 219 افراد پر مشتمل قافلے کو پاک آرمی کی مدد سے روانہ کیا گیا ہے ،قافلے میں بوڑھے ،بچے اور خواتین شامل تھیں۔حکومت کی جانب سے متاثرین کو نقدی رقم ،ایک ماہ کا راشن اور اشیاء ضروریہ کا سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان سے 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے جو خیبر پختونخواہ کے آئی ڈی پیز کیمپ میں مقیم رہے ہیں جن کو مرحلہ وار دوبارہ شمالی وزیرستان بھیجا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :