پاکستان کوبیرونی امداد کی مد میں 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر وصول

منگل 31 مارچ 2015 14:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) پاکستان نے رواں سال فروری میں بیرونی امداد کی مد میں بائیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر وصول کئے، اکنامک افئیرز ڈیویڑن کے مطابق رواں مالی سال بیرونی امداد کا تخمینہ سات ارب چالیس کروڑ ڈالر ہے، جس میں سے اب تک ڈونر ایجنسیز کی جانب سے تین ارب ساٹھ کروڑ ڈالر وصول ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس رقم میں تین ارب بیس کروڑ ڈالر کے قرضے اور سینتیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے،، جبکہ حکومت نے دیگرذرائع سے بارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالراور سکوک بانڈ کے اجراء سے ایک ارب ڈالر حاصل کیے،صرف فروری میں پاکستان نے بائیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر سے زائد امداد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :