سی این جی کو ایل این جی گیس پر منتقل کرنے کی حکومتی تیاری

منگل 31 مارچ 2015 14:51

سی این جی کو ایل این جی گیس پر منتقل کرنے کی حکومتی تیاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) وفاقی حکومت نے سی این جی سیکٹر کے حوالے سے نئی پالیسی دیدی ہے۔ جس میں سی این جی کو درآمد ایل این جی گیس پر منتقل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ملک کے پہلے ایل این جی ٹرمینل کا معائنہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سی این جی سکیٹر کو مارکیٹ بیس گیس پر منتقل کرنے کی پالیسی بنائی ہے۔

جس کے لئے سیلز ٹیکس سترہ سے کم کر کے پانچ فی صد اور گیس ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین شبیر سلمان حکومتی فیصلے پر ملے جلے درعمل کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چودہ فیصد ضائع ہونے والی گیس ، ایل این کی خریداری کی قیمت اور ہنڈلنگ چارجز کو ملا کر سی این جی پچاسی روپے فی کلو گرام ہوجائے گی

متعلقہ عنوان :