حکومت پنجاب کااپریل کے آخری ہفتے سے گندم کی خریداری کا فیصلہ

منگل 31 مارچ 2015 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ امدادی قیمت کے مطابق خریدا جائیگا، اپریل کے آخری ہفتے میں خریداری کا عمل شروع کیا جائے گا۔ صوبائی ، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر شکایات سیل قائم کئے جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گندم کی خریداری مہم کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ہر ضرور ی ا قدام اٹھائیں گے۔ عالمی منڈی میں گندم کی کم قیمت اور کساد بازاری سے کاشتکاروں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ پالیسی کے مطابق کاشتکاروں کو باردانہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرتقسیم ہوگا- کاشتکارو ں سے گندم کی خریداری کے لئے جدیدانفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے- انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کی نگرانی خود کروں گا۔

متعلقہ عنوان :