حلقہ این اے 246 کراچی ضمنی انتخابات، جما عت اسلا می کا امیدوار پی ٹی آ ئی کے حق میں دستبردار

منگل 31 مارچ 2015 14:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) حلقہ این اے 246 کراچی کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار نے تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حتمی فیصلہ عمران خان اور سراج الحق ملاقات کے بعد کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل اور راشد نسیم میں رابطہ ہوا ہے جس میں حلقہ این 246 میں ضمنی الیکسن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار نے جماعت اسلامی کے امیدوار کو دستبرداری کی دعوت دی ہے جس پر جماعت اسلامی کے امیدوار نے رضا مندی کا اظہار کر لیا ہے تاہم باقاعدہ دستبرداری کا حتمی فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق ملاقات کے بعد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :