اسلام آباد ہائی کو رٹ، ذکی الرحمن لکھوی نظر بندی کیس کی سما عت نہ ہو سکی

منگل 31 مارچ 2015 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائی کو رٹ میں ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی کیخلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدم موجودگی کی وجہ سے منگل کے روز نہ ہوسکی ۔ ذکی الرحمن لکھوی کیس بغیر عدالتی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ذکی الرحمن لکھوی کیس کی سماعت جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بینچ میں مقرر تھی جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طبعیت ناسازی کی وجہ سے عدالت عالیہ میں ذکی الرحمن لکھوی کیس کی سماعت نہ ہوئی ذکی الرحمن لکھوی نے ممبئی حملہ کیس میں بھارتی کمیشن کی رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کو بھی عدالت عالیہ میں چیلنج کررکھا ہے

متعلقہ عنوان :