لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید افتخار حسین شاہ اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے

منگل 31 مارچ 2015 14:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید افتخار حسین شاہ اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے،جسٹس سید افتخار حسین شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 53 سے کم ہو کر 52 رہ گئی ہے۔جسٹس سید افتخار حسین شاہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک، پرنسپل نشست پر کام کرنے والے ججز اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔

چیف جسٹس نے جسٹس سید افتخار حسین شاہ کی عدالتی خدمات کو سراہا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ دے کر رخصت کیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید افتخار حسین شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 53 سے کم ہو کر 52 رہ گئی ہے۔رواں سال مارچ کے مہینے میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد سمیت اب تک پانچ ججز اپنے عہدوں سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :