لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سینٹ کے انتخابات کرانے کے احکامات صادر کردئیے

منگل 31 مارچ 2015 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کا یکم اپریل کو ہونے والا سینٹ اجلاس روکتے ہوئے سینٹ کے انتخابات کرانے کے احکامات صادر کر دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار جاوید سمعی وغیرہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو لا محدود اختیارات دئیے گئے ہیں جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اپنی بیوی شازیہ قریشی کو قوانین کے برعکس پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی پرنسپل تعینات کر رکھا ہے۔جبکہ قواعد کے برعکس اپنی بیوی کی اس عہدے پرمستقلی کے لئے سینٹ ارکان کی عدم موجودگی کے باوجود طلب کر رکھا ہے۔جس پر عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کا یکم اپریل کو ہونے والا سینٹ اجلاس روکتے ہوئے سینٹ کے انتخابات کرانے کے احکامات صادر کر دئیے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت نو اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت نو اپریل تک ملتوی کر دی۔