یمن کی صورتحال ،خواجہ آصف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا

منگل 31 مارچ 2015 14:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان تمام وسائل فراہم کریگا،پاکستان امن اور اتحاد سے تنازع کے حل کی حمایت کرتا ہے ۔منگل کے روز یمن کی صورت حال پر پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے ،وفد میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز جبکہ عسکری حکام میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ندیم ،ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف مجاہد انور اور ڈپٹی چیف آف نیول ایڈمرل کلیم شوکت شامل تھے ۔

(جاری ہے)

وفد سعودی عرب کے حکام کے ساتھ مشرق وسطی ،یمن کی صورت حال اور سعودی عرب کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اسلام آباد ائیر پورٹ سے سعودی عرب خصوصی طیارے کے ذریعے روانگی سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلمہ دنیا میں انتشار کے خاتمے کا خواہاں ہے اور یمن کی صورت حال پر امن اور اتحاد سے تنازع کے حل کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادرانہ اور مسلمہ امہ کادل کی حیثیت رکھتا ہے اگر سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو سعودی عرب کا دفاع کریں گے اور اس حوالے سے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :