کراچی : وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کورنگی کا دورہ کرنے پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مارچ 2015 14:35

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء) : شرجیل انعام میمن نے کراچی کے علاقہ کورنگی کا دورہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ کورنگی نمبر دو میں غیر قانونی شادی ہال گرانے کا سلسلہ جاری ہے، شادی ہال کے مالکان کا کہنا ہے کہ ناظمین کی منظوری کے بعد ہی شادی ہال تعمیر کیے گئے تھے. انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں شہر میں موجود غیر قانونی سیاسی دفاتر کو بھی گرا دیا جائے گا. کورنگی آمد پر علاقہ مکینوں نے شرجیل میمن سے پانی نہ آنے پر شکایات کیں جس پر شرجیل میمن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو یہ مسئلہ جلد حل کرنے کی ہدایات کر دیں.

متعلقہ عنوان :