وزیر اعظم کے صاحبزادے چوہدری قاسم مجید کی زیر صدارت پیپلز پارٹی میرپور کا اجلاس

منگل 31 مارچ 2015 14:34

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا اجلاس سٹی صدر الحاج غلام رسول عوامی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی چوہدری عبدالمجید کے فرزند چوہدری قاسم مجید تھے ۔ جس میں سیکرٹری جنرل چوہدری فرید انور پارٹی کے چیف آرگنائزر افضال چاندی اور سٹی کے سینئر نائب صدر طاہر حمزہ سٹی کے نائب صدر حبیب کوثر سٹی کے سینئر نائب صدر ناصر خان جرال ،سٹی کے نائب صدر غازی انعام الحق،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ محمد رمضان ،سٹی کے سیکرٹری اطلاعات راجہ شاہد محمود راٹھور نے شرکت کی۔

اور مہمان خصوصی فرزند وزیراعظم قاسم مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو ،بلاول بھٹو اور آزادکشمیر کے امور فریال تالپور،سینئر وزیر چوہدری محمد ریاض اور وزیراعظم آزادکشمیر اور مرکزی قیادت کی رہنمائی سے ہم نے پرامن الیکشن لڑا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم ہار کے بھی جیتے ہیں ہمارے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف نہایت شریف انسان ہیں وہ پرامن ماحول دیکھنا چاہتے تھے اس لیے وہ پرامن الیکشن لڑے ہیں۔

قاسم مجید نے کہا کہ ہم مرکزی رہنما انجمن تاجران چوہدری محمود احمد پر قاتلانہ حملے کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔ سٹی صدر الحاج غلام رسول عوامی نے کہا کہ ہم اپنے کارکنان کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ضمنی الیکشن میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود دھاندلی نہیں ہوئی اور ہم دھاندلی جیسے بیماری پر لعنت بھیجتے ہیں تمام کارکنان متحد و منظم ہیں اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :