میرپور ‘عظیم روحانی بزرگ خلیفہ حاجی محمد صادق کا سالانہ عرس مبارک پرسوں ہو گا

منگل 31 مارچ 2015 14:34

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)میرپور کے عظیم روحانی بزرگ خلیفہ حاجی محمد صادق (مرحوم) کا سالانہ عرس مبارک 2اپریل بروز جمعرات کو گلزار قبرستان سیکٹر ایف ون میرپور میں منعقد ہوگا۔عرس مبارک میں پیر ڈاکٹر فضیل قاسمی آف موہڑہ شریف کا خصوصی خطاب ہو گا۔جبکہ عرس مبارک کی اختتامی دعا دن ساڑھے گیارہ بجے ہو گی۔اس روحانی محفل میں آزادکشمیر اور پاکستان سے علماء کرام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار خلیفہ حاجی محمد جمیل قاسمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا۔حاجی جمیل قاسمی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عظیم روحانی بزرگ خلیفہ حاجی محمد صادق(مرحوم) کا سالانہ عرس مبارک سیکٹر ایف ون گلزار قبرستان کے احاطہ میں انتہائی عقیدت واحترام سے منعقد ہو گا۔انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھر سے انکے عقیدت مند وزائرین کثیر تعداد میں شریک ہوں گے۔