میرپور کی غیور عوام نے زرداری ،نواز شریف کی مک مکا سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ‘عبرتناک شکست دے کر بیرسٹر سلطان نے آزاد خطہ کو مفاد پرستوں سے نجات دلا دی ‘جنرل الیکشن میں اقتدار کی باریا ں لینے والی جماعتوں کا نا م و نشان نہیں رہے گا

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما زاہد پرویز کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 31 مارچ 2015 14:34

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) میرپور کی غیور عوام نے زرداری ،نواز شریف کی مُک مکا سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا عبرتناک شکست دے کر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد خطہ کے لوگوں کو مفاد پرستوں سے نجات دلا دی آئندہ جنرل الیکشن میں اقتدار کی باریا ں لینے والی جماعتوں کا نا م و نشان نہیں رہے گا۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما زاہد پرویز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی اور ریاستی تشخص کی بحالی کا ایجنڈا لے کر نکلے ہیں اللہ تعالیٰ نے کامیا بی عطا کی میرپور کی عوام نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کامیاب کرکے اپنے مستقبل کو بچاتے ہوئے زرداری ،نواز کٹھ جوڑ کو منگلا ڈیم برد کر دیا کرپشن اور میرٹ کی پامالی کے لئے جاری مفاہمت کا ہمشیہ کے لئے خاتمہ کر دیا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی تحریک انصاف نے جس طرح پاکستان میں مُک مکا کی سیاست کو بے نقاب کر کے اس کٹھ جوڑ کو توڑا تھا اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی مُک مکا کی سیاست کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام نے عمران خان کو بیرسٹر سلطان محمود کی سیٹ تحفے میں دیدی ہے۔عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ لٹیروں سے تنگ آچکے ۔میرپور سے تبدیلی کا آغاز ہو چکا۔سونامی ساری ریاست کو اپنی لپیٹ میں لے کر کرپشن ،میرٹ کی پامالی،برادری ازم،ناانصافی اور استحصالی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا۔ آئندہ ہر الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویت کرے گی اور عوام کر نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائیگی۔کیونکہ عوام اب سمجھ چکی ہے کہ تحریک انصاف ہی اصل نجات دہندہ ہے۔