سندھ حکومت کی سرکاری گاڑیاں بغیر استحقاق کے بااثر افراد کے زیر استعمال

ان افراد میں سینیٹرز‘ سابق کابینہ اراکین اور صحافی شامل

منگل 31 مارچ 2015 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) سینیٹرز‘ اراکین صوبائی اسمبلی‘ سابقہ کابینہ اراکین‘ صحافیوں اور سابق وفاقی سرکاری افسران سندھ حکومت کی 83 گاڑیاں بغیر استحقاق کے استعمال کر رہی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد کو گاڑیاں واپس کرنے کے لئے کئی دفعہ یاددہانی کروائی گئی۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن کے سرکاری ریکارڈ سے 76 سرکاری گاڑیاں غیر مجاز افراد کو حوالے کی گئیں جو سندھ حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن کے ریکارڈ سے ابھی بھی غائب ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انتظامیہ کا ایک آفیسر انکوائری کے بعد معطل بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ کئی سالوں سے 83 لگژری ٹویوٹا کاریں بااثر افراد کے قبضے میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس کا ایک لیڈر بھی دو ٹویوٹا کرولا کاریں استعمال کر رہا ہے اور انہیں واپس کرنے سے گریزاں ہے۔

متعلقہ عنوان :