کاک پل کے مقام پر اپلائیڈ فور موٹرسائیکل سواروں کے نہ رکنے پر ٹریفک اہلکار نے پولیس پر فائرنگ کی کال چلا دی

منگل 31 مارچ 2015 14:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) کاک پل کے مقام پر اپلائیڈ فور موٹرسائیکل سواروں کے نہ رکنے پر ٹریفک اہلکار نے پولیس پر فائرنگ کی کال چلا دی ،وائرلیس کا ل چلتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،بعدازاں معلوم ہوا کہ ٹریفک سارجنٹ کی طرف سے نہ رکنے پر فائرنگ کی کال چلائی گئی ہے،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی دونوں فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

سہالہ پولیس سے ملنے والی معلومات کے مطابق اپلائیڈ فور موٹرسائیکل پر تین نوجوان سوار تھے جنھیں ٹریفک سارجنٹ نے روکا جو نہ رکے اور فرار ہو گئے،ٹریفک سارجنٹ نے وائرلیس پر کال چلا دی کہ تین نوجوانوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جو فرار ہو گئے،سہالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک نوجوان عتیق سلطان کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی دونو ں فرار ہو گئے اور جائے وقوعہ سے پولیس کو فائر کیے گئے گولیوں کے کوئی خول برآمد نہیں ہوئے اس کے باوجود پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :