الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپروں کی چھپائی کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن سے اہم اجلاس کل ہوگا

منگل 31 مارچ 2015 14:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کیلئیبیلٹ پیپروں کی چھپائی کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن سے اہم اجلاس آج بدھ کو ہوگا ۔ الیکشن کمیشن میں آج پی سی پی ، ایس پی سی پی ، کیبنٹ اور دیگر اداروں کے حکام سے بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپروں کی چھپائی کیلئے اہم اجلاس ہوگا ۔

(جاری ہے)

پرنٹنگ کارپوریشن کے حکام نے گزشتہ اجلاس میں پچاس کروڑ بیلٹ پیپر چھپانے سے معذرت کرلی تھی اور موقف دیا تھا کہ پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس پرانی مشینیں ہونے کے باعث پچاس کروڑ بیلٹ پیپر چھپانے کی استعداد نہیں ہے جس پر الیکشن کمیشن نے نجی پرنٹنگ چھاپہ خانوں سے بیلٹ پیپروں کی چھپائی کیلئے غور کیا تھا تاہم مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اعتراض پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ پرنٹنگ حکام سے رابطہ کیا جس کا اہم اجلاس آج الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ہوگا ۔