الیکشن کمیشن نے غوث علی شاہ کی ٹربیونل تبدیلی کی درخواست خارج کردی

منگل 31 مارچ 2015 14:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے غوث علی شاہ کی ٹربیونل تبدیلی کی درخواست خارج کردی ۔ منگل کے روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیرصدارت پانچ رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بینچ نے درخواست خارج کردی ۔

(جاری ہے)

غوث علی شاہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن ٹربیونل پر عدم اعتماد ہے اور الیکشن ٹربیونل کو تبدیل کیاجائے یہ ٹربیونل قائم علی شاہ کی درخواست پر کراچی سے حیدر آباد منتقل کیا گیا تھا الیکشن کمیشن نے غوث علی شاہ کی ٹربیونل تبدیلی کی درخواست خارج کردی ۔