معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اناسی برس کے ہو گئے

منگل 31 مارچ 2015 14:00

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) پاکستانی ایٹم بم کے خالق معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اناسی برس کے ہو گئے یکم اپریل بروز بدھ ان کی 79ویں سالگرہ ہو گی اس روز ان کے مداح خصوصی تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جہانیاں میں بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936ء کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے وہ ایک نامور سائنسدان تھے انہوں نے مئی1998ء میں بلوچستان کے شہر چاغی میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا جو کہ ایٹمی طاقت سے مالا مال تھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز اور پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں انہوں سائنسی تحقیقی مضامین اور مختلف موضوعات پر سینکڑوں مضامین بھی لکھے ہیں فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

متعلقہ عنوان :