اسلام آباد ، کھنہ اور برما پل کی حالت مخدوش

منگل 31 مارچ 2015 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) اسلام آباد کے حلقہ این اے 49 میں لہتراڑ روڈ پر واقع کھنہ پل اور برما پل مخدوش حالت میں ہیں جو کسی بھی وقت بڑی تباہی کا شاخسانہ بن سکتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے طارق فضل چوہدری سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ اسلام آباد حلقہ این اے 49 میں لہتراڑ روڈ پر واقع برما پل اور کھنہ پل خستہ حالی کا شکار ہیں اور کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے حلقہ میں ایک ہی روڈ پر تین پل زبہ حالی کا شکار ہیں جن میں برما پل اور کھنہ پل شامل ہیں۔ اہل علاقہ نے مقامی ایم این اے سے اپیل کی ہے کہ بروقت پلوں ان کو زمین بوس کر دیا جائے تاکہ مخدوش پلوں پر آمد و رفت ممکن نہ رہے اور لوگوں کی جان و مال محفوظ رہے اور پھر ریکارڈ مدت میں تعمیر کئے جائیں تاکہ اہل علاقہ معمول کے مطابق بلاخوف آمد و رفت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :